|
وزارت خارجہ کو پاکستانی قونصل خانہ کھولنے کے لیے تین
مقامات کی سفارش کی تھی جس کی تفصیل بھارت نے اسلام آباد کو
فراہم کی ہے
سینئر پاکستانی سفارتکار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ قونصل
خانہ کھولنے کے لئے سکیورٹی اور موزوں جگہ کا انتخاب اولین ترجیح
ہے
مہاراشٹر چیف سیکرٹری حری کے سینکران نے بتایا کہ ہم نے اپریل
میں تین مقامات کا انتخاب کرکے فہرست پاکستان کو دی تھی تاہم
ابھی تک اس کا جواب نہیں ملا
ذرائع کے مطابق فراہم کی گئی فہرست میں وارڈن روڈ پر بنگلہ ،
پرابھا دیوی ،ہرامن چیمبر اور مغربی ممبئی کے علاقے بندرا میں
مہاراشٹر ، ہنگلا اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب ایک
پلاٹ شامل ہے
بھارتی حکام کے مطابق بھارت انتہائی بے چینی سے پاکستان کے جواب
کا انتظار کررہا ہے اور امید ہے کہ پاکستان ان تین مقامات سے کسی
ایک کا جلد انتخاب کرے گا
|