|
کیا
مقامی مسلمانوں کی طرف سے کیئے گئے
مظاہرے پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے دوافراد ہلاک ہوگئے
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل
مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے جہاں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں
نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس پر کی گئی فائرنگ سے بھی پولیس کے دو
اہلکار ہلاک ہوگئے
ادھر بھیونڈی کے علاقے میں کرفیوں
کے باوجود تشدت اور آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں
پولیس کو دو پولیس اہلکاروں کی
لاشیں بھوئی واڑہ سے پڑی ملی ہیں جنہیں نامعلوم افارد نے فائرنگ کرکے
ہلاک کردیا تھا
پولیس انسپکٹر پرفل جوشی نے بتایا
کہ علاقے میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام سے ایک فرقہ اس کے سخت خلاف
ہے
انسپکٹر پرفل جوشی کے مطابق نئے
پولیس اسٹیشن کے قیام سے ان لوگوں کی غیر قانونی سرگرمیاں بے نقاب
ہونگی
ادھر مشتعل افراد نے متعدد بسوں کو
آگ لگا دی ہے جبکہ تشدت کے کئی واقعات رونما ہوئے تاہم مزید کسی کی
ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے
مہاراشٹر میں تحریک التوا پر بحث کا
جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلی آر آر پاٹل نے اس واقع کی تحقیقات
کاکہا ہے
آر آر پاٹل کا کہنا تھا کہ وہ اس
واقع کی تحقیقات کروانے کےلیئے تیار ہیں جس میں دو پولیس
اہلکار اور دو شہری ہلاک جبکہ تیس سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں |