Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 27 June 2006 21:05 (PST)اشاعت

راجیو کا قتل المیہ تھا،معذرت خواہ ہوں،بالا سنگھم

شاہد الاسلام

اردو سروس ڈاٹ نیٹ نئی دہلی

راجیو گاندھی کو پھولوں کے ہارمیں چھپے ریومٹ کنٹرول بم سے ہلاک کردیا گیا تھا

سری لنکا میں برسر پیکار باغی گروپ ایل ٹی ٹی ای نے سابق بھارتی وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کیلئے عوامی سطح پرمعذرت کا اظہار کیاہے۔لبریشن ٹائیگر آف تمل ایلم یعنی ایل ڑی ٹی ای کے

 رہنما اے بالا سنگھم نے آنجہانی راجیو گاندھی کے قتل پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس سانحہ کو بد ترین المیہ قرار دیا

ایل ٹی ٹی ای کے سیاسی ونگ کے سربراہ اے بالا سنگھم کا کہنا تھا کہ ”میں اس واقعہ کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتا ہوں اور اس تاریخی المیےکیلئے اظہار معذرت چاہتا ہوں”۔

بھارتی خبری ٹیلی ویزن چینل این ڈی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران مسٹر سنگھم نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ اس سانحہ عظیم کے تعلق سے فراخ دلی کے جذبے کا اظہار کرے اور ماضی کے اس واقعے کوفراموش کر دے

تامل رہنما نے این ڈی ٹی وی سے خاص گفتگو کے دوران نہ صرف یہ کہ پہلی بار ایل ٹی ٹی اے کی جانب سےہندوستانی ارباب اقتدار سے معذرت چاہی ہے بلکہ انہوں نے بھارتی عوام سے بھی خندہ پیشانی کے ساتھ اس واقعے کو بھول جانے کی استدعا کی ہے

خیال رہے کہ آنجہانی راجیو گاندھی کو تمل خود کش حملہ کے دوران 21 مئی 1991 کو اپنی جان تب گنوانی پڑی تھی جب موصوف جنوبی ہند کے شہرشری پیرمبدور میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرنے کیلئے وہاں پہنچے تھے

آنجہانی راجیو گاندھی کا قتل سری لنکا میں جاری سول وار میں ہندوستان کی مخالفت پر بطور احتجاج کیا گیاتھا

اس سے قبل  تامل باغیوں نے آنجہانی راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث ہونے کے اعتراف سے گریز کیا ہوا تھا

خود ایل ٹی ٹی ای کے چیف وی پربھا کرن نے سال 2002 میں سری لنکا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا تھا کہ دس بارہ برس پرانے اس واقعے کو اٹھانے کا کوئی مطلب نہیں ہے

انہوں نے اس موضوع پر کسی واضح تبصرے سے بچتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں چارہ جوئی کا منتظر ہے لہذا کوئی رائے زنی نہیں کی جاسکتی

یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اسی پریس کانفرنس کے دوران بالاسنگھم صحافیوں سے الجھ پڑے تھے اور اپنی شدید باراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ہم پر حاوی ہونے کی کوشش نہ کیجئے

تامل باغیوں کا اظہار تاسف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ سری لنکا میں شدت پسندانہ سرگرمیاں اپنے نقطہ عروج پر پہنچی ہوئی ہیں ۔یاد رہے کہ کل ہی تمل باغیوں نے سری لنکا کے نائب فوجی سربراہ کو ایک فدائین حملہ کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا تھا

اس درمیان بھارتی وزارت خارجہ نے ایل ٹی ٹی ای کے اس معافی نامہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے یکلخت مسترد کر دیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات