|
پولیس اور موسمیاتی حکام
کےمطابق تازہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی جہاں کے صوبائی
دارالحکومت لکھن میں 3.26 انچ بارش ریکارڈ کی گئی
جبکہ 167 کلو میٹر فی گھنٹہ کی
رفتار سے چلنے والی ہواوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا اور
ٹیلی فون کے کھمبے الٹ دیئے
بھارتی ریاست اترپردیش ،
کیرالہ، گجرات، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں مون سون کی شدید
بارشوں اور طوفانی ہواوں سے سینکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں
جبکہ شمال مغربی ریاست آسام میں
دریائے براہم پترا کا پانی بلند ہونے سے آنے والے سیلاب سے 70
دیہات زیر آب آ چکے ہیں
ان دیہات کے 25 ہزار رہائیشیوں
کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے
|