Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 05 June 2006 18:07 (PST)اشاعت

راہباؤں کی آبروریزی ، گرجا گھر نذر آتش

 

کچھ عرصہ قبل پادری گراہم کو ان کے بچوں سمیت زندی جلا دیا تھا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہاپسند ہندووں نے دو عیسائی خواتین کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مقامی گرجا گھر پر حملہ کر دیا جس سے گرجا گھر کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مدھیہ پردیش کے

 دارالحکومت بھوپال میں کئی انتہاپسند ہندووں نے دو مسیحی خواتین کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا

مشتعل ہندووں نے بعدازاں مقامی گرجا گھر پر حملہ کرکے عمارت کو شدید نقصان پہنچایا

مدھیہ پردیش کی ریاستی مینارٹیز کمشن کی صدر اندھرا اینگار نے بھوپال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما اور ریاستی اسمبلی کے رکن دال سنگھ سولانکی ملوث ہیں

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مقامی رہنما کے اکسانے پر بی جے پی کے مشتعل کارکنوں نے دو مسیحی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں گرجا گھر پر حملہ کر دیا

 ان کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین نے 5 حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے تاہم اس کے باوجود پولیس ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے یا ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے

انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ دریں اثناءبھوپال کی ایک مقامی عدالت نے انتہاپسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے کارکن کے قتل اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 16 مسیحی شہریوں کو باعزت بری کر دیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات