Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 05 July 2006 23:35 (PST)اشاعت

ووٹوں کےلیئے فرقہ وارانہ فسادات کا منصوبہ ، بخاری

 

مولانا احمد بخاری نے یادو حکومت پر ووٹوں کےلیئے فرقہ وارانہ فاسادات کے منصوبے کا الزام رائد کیا ہے

دہلی کی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے ریاست میں حکمران سماج وادی پارٹی پر مسلم وٹ حاصل کرنے کےلیئے مئو۔علی گڑھ اور دیگر مقامات پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ مولانا بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کی پختہ اطلاع

ہے کہ اپنی پارٹی سے مسلم ووٹوں کے ٹوٹنے کے اندیشہ کی وجہ سے ملائم سنگھ یادو حکومت نے مئو ، علی گڑھ اور دیگر مقامات پر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچی

گذشتہ دس جون کو تشکیل شدہ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے پہلے اجلاس کو آج یہاں خطاب کرتے ہوئے مولانا بخاری نے مسلمانوں کی بدحالی کےلیئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کو برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری امر سنگھ کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت( جس کے سیڈیز عام ہوچکے ہیں) میں مسٹر یادو نے واضع طور پر کہا ہے کہ مسلم ووٹ بنک برقرار رکھنے کا منصوبہ ہے

کانگریس کے مسلم مخالف روئیے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گودھرا کے سانحہ کے بعد گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے مارے جانے کے واقعہ کےلیئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے

مولانا بخاری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جب مسلمانوں کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے مفاد کےلیئے جد وجہد کرنے والوں کو کامیاب کرنا ہوگا

ریاست کت متنازعہ وزیر مملکت برائے حج ، حاجی یعقوب قریشی نے تو اس اجلاس میں شرکت نہیں کی لیکن ان کے بڑے بھائی یوسف قریشی نے ان کی نمائیندگی کی

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات