Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 28 May 2006 19:41 (PST)اشاعت

جموں کشمیر میں ہڑتال،فائرنگ ، متعدد افراد ہلاک

 

گجرات فاسادات میں انتہا پسند ہندوؤں نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا تھا

بھارتی ریاست گجرات میں2002 ءکے مسلم کش فسادات کے دوران متاثر ہونے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھارت کی مرکزی حکومت کی طرف سے فراہمی روزگار کے منصوبہ کے تحت ملازمتیں دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ میں اتوار کو شائع

ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے حال ہی میں نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت روز گار کے متلاشی افراد کو سال میں سو دنوں کے لئے لازمی روزگار کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے

تاہم اس سکیم سے ریاست گجرات کے ان مسلمانوںکوباہر رکھا گیا ہے جو 2002 ءکے مسلم کش فسادات سے متاثر ہوگئے تھے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست گجرات کے درجنوں دیہات جہاں پر مسلمانوں کی اکثریت ہے بے روزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے

جبکہ متاثرہ مسلمانوں کو کئی سماجی اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گجرات فسادات کے دوران ہزاروں مسلمان پناہ کےلئے اپنے متعلقہ دیہات سے نکل کر دوسرے علاقوں میں جابسے ہیں

تاہم شدید مشکلات کے باوجود مرکزی حکومت کی فراہمی روزگار سکیم سے ان مسلمانوں کو باہر رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے گجرات کے مسلمان احساس محرومی کا شکار ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات