|
علیحدگی پسند رہنماوں کی طرف سے دعوت نامے موصول ہونے کی تصدیق
نہیں ہوسکی ہے
تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے 35 دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں
اس سے قبل سرینگر میں گول میز کانفرنس کی تاریخ میں اچانک تبدیلی
کرکے شیڈول سے ایک روز قبل چوبیس مئی کو کانفرنس کی تاریخ مقرر
کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق جن رہنماوں کو دعوت نامے موصول ہوئے ہیں ان میں
حریت کانفرنس انصاری گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق
عبدالغنی بٹ
بلال لون ، مولانا عباس انصاری جے کے ایل ایف حریت کانفرنس
(گیلانی گروپ ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی ، شبیر شاہ ،
یٰسین ملک اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون شامل ہیں
تاہم سید علی گیلانی سمیت متعدد کشمیری رہنماؤں نے بھارتی دعوت
مسترد کردی ہے
سید علی گیلانی اس سے قبل متعدد بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ بھارت
کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مذاکرات کی باتیں کرکے مسئلہ کشمیر کو
ختم کرنا چاہتا ہے
|