Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 12 May 2006 20:17 (PST)اشاعت

بھارت میں ڈانس باروں پر پابندی

 

مہارا شٹر حکومت نے ڈانبس باروں پمیں ناچنے پر پابندی عائد کردی تھی

بھارت کی سپریم کورٹ نے ممبئی کے ڈانس باروں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے  عدالت نے ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو معطل کردیا ہے جس کے تحت ڈانس باروں کو ازسر نو لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی ممبئی ہائی کورٹ

 کے فیصلے کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈانس بارز کے لئے آٹھ ہفتوں کے اندر نئے لائسنس جاری کرنے کا عمل روک دیا جائے

اس معاملے کی اگلی سماعت جولائی میں ہوگی گزشتہ مہینے ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں ڈانس بار پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل کے لئے آٹھ ہفتوں کا وقت دیا تھا

عدالت نے اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا تھا کہ جتنے بھی ڈانس بار ریاست میں ہیں وہ اپنے لائسنس کی تجدید کے ساتھ کاروبار دوبارہ شروع کرسکتے ہیں

گزشتہ برس مہاراشٹر کے وزیر دخلہ آر آر پاٹل نے کابینہ کی منظوری کے بعد پوری ریاست کے ڈانس باروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا

پابندی سے پہلے ریاست میں ڈانس باروں کے لئے پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمٹ کی جانب سے لائسنس جاری کئے جاتے تھے اس لئے حکومت کو قانون میں ترمیم کرنی پڑی اور نیا قانون عمل میں آیا جس کے تحت ریاست کی کسی بھی ریستوران بیئر بار اور پرمٹ روم میں ہر طرح کے رقص پر پابندی عائد کردی گئی تھی

 ڈانس بار بند کئے جانے کے حکومت کے فیصلہ کے بعد پوری ریاست میں بحث چھڑ گئی تھی کہ کیا حکومت اور پولیس عوام کو اس طرح کا اخلاقیات کا درس دینا درست ہے

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات