|
اس سے پہلے صدر بش بھی
پاکستان کے ساتھ ایسے معاہدے کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان صبر و
تحمل سے کام لے
تاہم امریکہ پاکستانی صدر
جنرل پرویز مشرف کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے
کونڈو لیزا رائس نے
بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ایٹمی عدم
پھیلاؤ کے پروگرام کے بارے میں تاحال تشویش ہے
رائس کا کہنا تھا کہ
پاکستانی فوج القائدہ کیخلاف بہتر طور پر لڑ رہی ہے اور پاکستان دہشتگردی
کے خاتمے میں امریکہ کا اتحادی ہے
انہوں نے پاکستان سے مزید
تقاضا کیا کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیئے مزید موثر طریقے سے نمٹے
واضع رہے پاکستان میں بش
کی آمد سے دو دن قبل شمالی وزیرستان میں پچاس افراد اس لیئے ہلاک کر دیئے
گئے کہ ان کو دہشتگرد تصور کیا گیا تھا
پاکستان کی فوج کا کہنا
ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی شامل تھے
تاہم صدر مشرف پر اپوزیشن
اور دیگر جماعتوں نے تنقید کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کو صدر بش کےلیئے مشرف کی
طرف سے ایک تحفہ قرار دیا ہے
|