Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 17 April 2006 21:30 (PST)اشاعت

بی جے پی نے عامر خان کو سیاست میں گھسیٹ لیا

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو دہشتگردقرار دیدیا گیا ہے

بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ  جنتا پارٹی (بی جے پی)نے بالی وڈ کے اداکار عامر خان کو سیاست میں دکھیل دیا ہے اوران کی طرف سے ریاست گجرات میں  نرمدا ڈیم  کے مسئلہ کی بنیاد پر سیاسی  جماعت تشکیل دینے کی باتیں  ہونے لگی ہیں

بی جے پی کے روئیے  نے اداکار کو یہ کہنے پر مجبور کردیا  ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کو بے وقوف بناتی رہی ہیں ، اگر ان کا کام لوگوں کی دیکھ بھال کرنا اور انکی فلاح کےلئے کام کرنا نہیں  ہے توانکے ہونے کا کیا مقصد ہے ، عامر نے یہ ایک بڑے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتےہوئے کہا

عامر خان نے جمعہ کے روز دریائے  نرمدا پر تعمیر کئے جانے والےسردار سروواڈیم  کے خلاف دھرنا دینے والے کارکنوں سے نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں بیچ سڑک میں ملاقات کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈیم  سے متاثرہونے والے خاندانوں کو جلد از جلد متبادل رہائش فراہم کی جائے

 انہوں نے کہا کہ میں اس ڈیم کے بارے میں نہیں جانتا اسلئے ڈیم کی اونچائی پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ  سپریم  کورٹ پہلے ہی اس سلسلے میں فیصلہ دے چکی ہے اور مجھے اس پر پورا یقین  ہے

 عامر خان نے کہا کہ میں  صرف اتنا جانتا ہوں کہ ڈیم  سے ہزاروں لوگ بے گھر ہورہے ہیں لیکن  حکومت ابھی تک انہیں  متبادل رہائش نہیں دے رہی

اس ملاقات کے بعد عامر خان کے خلاف بی جے پی، جوڈیم  کے حق میں  ہے نے مظاہرے شروع کر دئے اور ان پر الزام لگایا  کہ وہ صرف اپنی نئی فلم رنگ دے بسنتی کو شہرت دےنے کے لئے پبلسٹی ڈرامہ کر رہے ہیں

 ہفتہ کے روز بے جی پی کے یوتھ ونگ نے عامر خان کے خلاف جلوس نکالے جن میں ان کے خلاف نعرے لگائے اور پتلے جلائے گئے

مظاہرین  نے ان کے پوسٹروں پر جوتے بھی برسائے

یوتھ ونگ کے دباؤ میں  آکر متعدد سینما ہالز نے عامر کی نئی فلم رنگ دے بسنتی کی نمائش بھی روک دی

یوتھ ونگ نے ملٹی نینشل کمپنیوں ، کوکاکولا اور ٹویوٹا  سے مطالبہ کیا  کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک  میڈیا  سے اپنے ایسے  تمام اشتہارات ہٹا دیں جن میں عامر خان کو دکھایا گیا ہے

واضح رہے عامر خان ان دنوں کوکا کولا اور ٹویوٹا  کے برانڈ ایمبسڈر  کی حثیت  سے بھی کام کر رہے ہیں

یوتھ ونگ کے ایک  کارکن نے کہا عامرکی جرات کیسے ہوئی کہ وہ ڈیم کے خلاف بات کرے؟

اب اسے گجراتیوں  کا غیظ و غصب جھیلنا ہو گا۔ تاہم دوسری طرف عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیم  کی تعمیر سے کچھ لینا دینا نہیں  ہے اور وہ صرف متاثرین کی جلد از جلد بحالی کے خواہش مند ہیں

گذشتہ روز اداکار نے ہنگاموں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اپنے موقف سے پیچھے  نہ ہٹنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی انہیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو پہنچا لے انہیں  اسکی کوئی پروا نہیں لیکن  وہ اپنی بات سے نہیں ہٹیں  گے

 عامر خان نے کہا کہ میں  فلم لگان کی شوٹنگ کے دوران چھ ماہ تک اس علاقے میں  رہا ہوں اور وہاں پانی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں

اس موقعہ پر عامرنے انکشاف بھی کیا  کہ وہ علاقے میں ریلیف  ورکس کے لئے پچیس لاکھ روپے کا عطیہ  بھی دے چکے ہیں

تاہم عامر خان  نے نرمدا ڈیم  پراجیکٹ  کو سیاست  کی نذر کردینے پر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا  کہ وہ سیاسی  جماعتوں کی کاروائیوں  پر نظر رکھیں  کہ وہ کس کس طرح سے سادہ لوگوں کو بے وقوف بنا کر اپنے قائم رہنے کے سامان کرتے رہتے ہیں

 انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کا فرض ہے کہ لوگوں کی دیکھ  بھال کریں  خصوصا غریبوں  کی مدد کریں اور اگر یہ ایسا نہیں  کر سکتیں  تو پھر ان کے وجود کا کیا جواز ہے،

عامر خان نے اس الزام کی تردید کی کہ وہ اپنی نئی فلم رنگ دے بسنتی کی مشہوری کے لئے یہ  سب ڈرامہ کھیل  رہے ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات