ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

پاکستان پر مزید دباؤ کے آثار

 

ابوسفیان۔ اسلام آباد

اردو سروس ۔ نیٹ

 

پاکستان بھارت پر الزام لگاتا آیا ہے کہ وہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے

بھارت نے افغانستان میں قتل ہونے والے ایک بھارتی ڈرائیور کے قتل کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے  مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا جائے، بھارت اس سے پہلے بھارتی ڈرائیور کے قتل کا الزام طالبان کے علاوہ پاکستان پر بھی عائد کر چکا ہے

تاہم بعد ازاں اس  نے ایسے بیان سے انکار بھی کیا تھا ، لیکن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت نے واضع اشاروں سے کہا کہ طالبان کو حمایت سرحد پار سے مل رہی ہے

بھارت کے سفیر نیرو پامسن نے اپنے بیان میں بھارتی ڈرائیور کے قتل کو غیر انسانی فعل قرار دیا

نیرو پامسن کا کہنا تھا سرحد پار سے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو مدد اور حمایت مل رہی ہے

بھارتی سفیر نے واضع الفاظ میں کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں ، ان کے مراکزوں کو ختم کرنا ضروری ہے اور ان کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہیئے

بھارتی سفیر نے طالبان اور ان کے پشت پناہوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا

واضع رہے بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے تربیتی کیمپ اب بھی موجود ہیں اور طالبان کو پاکستان کو پشت پناہی حاصل ہے

بھارتی سفیر کے جنرل اسمبلی میں دیئے گئے بیان لبنان کے سابقہ وزیر اعظم رفیق حریری قتل کیس کی بھرپور عکاسی ہے جس میں امریکہ نے لبنان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ رفیق حریری قتل کیس کی انکوائری میں تعاون کرے بصورت دیگر اس پر پابندیاں عائد کر دی جائینگی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں