Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 14 November 2006 19:56 (PST)اشاعت

پاکستان اور بھارت بات چیت کے پہلے دور سے مطمن

ایم طاھر

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، سرینگر

پاکستانی خارجہ سیکرٹری سے کھل کر تمام امور پر بات کرونگا، گیلانی

ہندوستان اورپاکستان کے خارجہ سیکرٹریوں  کے درمیان دہلی میں پہلے دن کی بات چیت میں کشمیر اور دہشتگردی کے موضوعات پرتفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے  یہ مذاکرات چار ماہ کے تعطل کے بعد ہو رہے ہیں اور اب تک کی بات چیت

 پرفریقین نے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہےپاکستان کے خارجہ سیکرٹری ریاض محمد خان اور ان کے ہندوستانی ہم منصب شوشنکر مینن کے درمیان دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں بات چیت منگل کی صبح شروع ہوئی اور دیر تک جاری رہی

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج کی بات چیت کو مثبت اور تعمیری قراردیا ہے اور کہا کہ مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خارجہ سیکرٹری ریاض محمد خان نے بات چیت کے بعد وزیر خارجہ پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کی انہوں نے مسئلہ کشمیر پر کشمیری رہنماؤں کے خیالات جاننے کےلیئے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علحیدگی پسند رہنماؤں سے الگ الگ بات چیت بھی کی ہے

پاکستان کی حریت کو دہلی میں دعوت

پاکستانی خار جہ سیکریٹری ریاض محمود خان کے دورہ نئی دہلی کے دوران کشمیر کی علحیدگی پسند جماعتوںکے کئی سرکردہ لیڈران ان سے ملنے کیلئے نئی دہلی روانہ ہو ئے ۔بتایا جارہا ہے کہ ریاض محمود خان نے اپنے دورہ نئی دہلی کے دوران کشمیر کی علحیدگی

پسند جماعتوں کے کئی سرکردہ لیڈ ران کو نئی دہلی مدعو کیا ہے تاکہ کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال کے بارے میں غور خوض ہو سکے

بتایا جارہا ہے کہ ریاض محمود خان حریت کانفرنس کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے دوران حریت کانفرنس کو دوبارہ متحد کرنے کی کوشش کریں گے

حریت کانفرنس کے اپنے دھڑے کے چیر مین سید علی گیلانی آج نئی دہلی روانہ ہوئے اس سے قبل سید علی شاہ گیلانی نے کشمیر کی ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پاکستانی سیکریڑی خارجہ ریاض محمودخان نے انہیں باضابط طور مذاکرات کےلئے مدعو کیا ہے اور وہ ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے نئی دہلی جا رہے ہیں

مسٹر گیلانی نے واصح ا لفا ظوں میں کہا کہ وہ ملاقات کے دوران کشمیر کے حوالے سے ’’مذاکرات کے دوران میں کھل کر پاکستانی خارجہ سیکریڑی کے سامنے حریت کا موقف رکھوں گا اور موجودہ صورتحال سے انہیں آگاہی دلائوں گا‘‘ ۔

سید علی شاہ گیلانی کے علاوہ پاکستانی خارجہ سیکریٹری جن اور لیڈروں کو بات چیت کیلئے مدعو کیا ہے انمیں میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے پروفیسر عبدالغنی بٹ،بلاج غنی لون ،آغاحسن بڈگامی ، مولانا عباس انصاری فریڈم پارٹی کے شبیر احمد شاہ شامل ہیں

باوثوق زرائع کے مطابق میر واعظ فاروق جو کہ اسوقت پگواش کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے قاہرہ میں ہیں رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو نئی دہلی میں پاکستان کے خارجہ سیکرٹری سے ملاقات کرینگے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات