|
پاکستان اورپاکستان کے زیر انتظام
کشمیر کا دورہ کرے گا جبکہ اس سلسلے حریت کانفر نس ہندوستانی قیادت
کے ساتھ بھی ان تجاویز پر گفت و شنید کرے گی
مصر میں ہوئی پگ و اش کانفرنس میں
شرکت کرنے کے بعد آج سرینگرکی تاریخٰی جامع مسجد میں جمعہ اجتماع سے
خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بہت
بڑا مسئلہ ہے اوردنیا کے تمام ممالک میں اس حوالے سے یہ سوچ پائی
جارہی ہے کہ اس کو حل کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئے
انہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیا میں تنائو اور کشیدگی کی بنیادی وجہ
مسئلہ کشمیر ہے اور اس کو حل کرنے کے سلسلے میں حریت کانفرنس کے پاس
مختلف خیالات اور تجاویز ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے اعلان کیا کہ حریت
لیڈر پاکستان اور کشمیر کے لیڈروں کے ساتھ ان تجاویز اور خیالات پر
گفت و شنید کریں گے اور ہندوستان کے ساتھ بھی ان تجاویز پر مشاورت
ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حریت کا نفرنس پاکستان اور
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرے گی
میر واعظ نے بتایا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور اسلام میں
آّزادی کے تصور میں کوئی دہشت گردی نہیں ہے
تاہم بدقسمتی کی بات ہے کہ اسلام کی غلط تشہیر کی جاتی ہے اور اسلام
کے پیروکاروں کو دہشت گرد سے نوازا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں انہوںنے کہا
کہ اسلامی کانفرنس اور عالم اسلام کے لیڈروں پر ذمہ داری عائد ہوتی
ہے کہ وہ اسلام کے صحیح تصور کو پیش کریں
میرواعظ نے کہا کہ انہوںنے قاہرہ میں یہ بات بڑی شدت کے ساتھ کہی
’’تم بھی امن کے ساتھ رہو اور ہمیںبھی امن کے ساتھ رہنے دو‘‘۔میر
واعظ نے کہا کہ قاہرہ میں انہوںنے فلسطین،حماس اور اخوان المسلمین کے
ذمہ داران سے ملاقا ت کی اور انہیں اسلام کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا |