Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 28 November 2006 21:23 (PST)اشاعت

چند شرائط پر جنگ بندی کے لیے تیار :سید صلاح الدین

ایم طاھر

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، سرینگر

جموں کشمیر میں کئی لاکھ بھارتی فوج موجود ہے

حزب المجا ھدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح دین نے کشمیر کی ایک خبر رساںایجنسی کرنٹ نیوز سروس کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ حزب المجاہدین چند شرائط پر آج بھی جنگ بند ی کر نے کے لئے تیا ر ہے

اور وہ شرائط یہ ہیںکہ بھارت کو تمام قیدیوںکی رہائی بلا شرط عمل میں لانی ہوگی،فورسز کو1989سے پہلے کی پوزیشن میںلانا ہو گااور انسانی حقوق کی پامالائی یکسر بند کرنی ہوگی

صلاح دین کاکہناہے کہ انہوںنے آخری چارہ کے طور پر بندوق اٹھائی اور اگر دونوںطرف سے بندوقوں کاچلنا بند ہو جا ئے گا تو سب سے زیادی خوشی انہی کو ہو گی تاہم بھارت کو اپنا خلوص ثابت کر نے کے لیے چند ٹھوس اقدامات کر نے ہوں گے

انہوںنے انکشاف کیا کہ ۔۔مجاہدین کی صفوںمیںہندوستانی ایجنٹ شامل ہوئے جن میں چند ایک کی نشاندہی کے بعد انہیںسزا دی گی

سید صلاح الدین نے حریت کے دونوں دھڑوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ 2 نکات پر متحد ہوں اور اس کے بعد باقی معاملات پر تبادلہ ہو سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ جن نکات پر علیحدگی پسندوں کا اتحاد ممکن ہو سکتا ہے وہ یہ ہیں کہ کوئی بھی ایسا طریقہ اختیار نہ کیا جائے جس میں بھارت کے آئین کی بالا دستی ہواور بھارتی سپاہیوں کی ریاست کے حدود میں موجود گی کا جواز پیدا ہو سکے

صلاح الدین کے مطابق حریت کانفرنس (جس کے سر براہ میر واعظ عمر فاروق ہیں ) جو بھارت کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شامل ہوئی ہے وہ چالاکی کا مظاہرہ کر کے اپنے عمل کو جائز قرار دے رہی ہیں

حالانکہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران نہ تو مسئلہ کشمیر پر گفتگو ہو رہی ہے اور نہ اس میں مسئلے کے تینوں فریق شامل ہیں بلکہ خوامخواہ میںمسئلہ کشمیر کے حوالے سے کنفیوژن پیدا کیا گیا
 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات