|
میٹنگ کے بعد صحافیوںکو
تفصیلات دیتے ہوئے حریت لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بتایا کہ اگلے
دو برس کے لئے میر واعظ عمر فاروق کی قیادت پر حریت کانفرنس کی فیصلہ
ساز کونسل یعنی ایگزیکیٹو کونسل اور جنرل کونسل نے اتفا ق رائے سے
فیصلہ لے لیا
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران
موجودہ صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی اور حریت کانفرنس کا موقف
بیرونی دنیا تک لیجانے کے لئے حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میر واعظ
عمر فاروق اگلے دو یا تین روز میں قاہرہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ
پگواش کانفرنس میں شرکت کریں گے
حریت کانفرس نے یہ بھی فیصلہ لیا
گیا کہ حریت (ع) ایک وفد کی تشکیل دے گی جونئی دہلی جا کر پاکستان کے
خارجہ سیکریڑی سے ملاقات کرے گی
حریت کانفرس نے پاکستانی صدر جنرل
پرویز مشرف کی ان کوششوں تعریف کی جو وہ مسئلہ کشمیر کے لئے کر رہے
ہیں
|