|
کے نئے دروازے کھول دیئے گئے ہیں
انہوں نے کہا بھارت اور چین کی
دوستی علاقے میں ایک نئی تاریخ رقم کریگی
منموہن کے مطابق بھارت اور چین کی
دوستی کے تمام مراحل مکمل کر لیئے گئے ہیں اور اب ان ملکوں کے درمیان
خلیج اور دوری ختم ہو رہی ہے
بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ
چینی صدر کےاس دورے کے درمیان جو اہم اقدام اٹھائے گئے ہیں وہ دونوں
ملکوں کےلیئے نہ صرف اہم بلکہ ناقابل واپسی ہونگے
واضع رہے چین اور بھارت کے درمیان
سرحدی تنازعوں سمیت دیگر دفاعی اور اقتصادی حوالے سے تیرہ معاہدوں پر
دستخط کیئے گئے ہیں
اس موقع پر چین کے صدرہوجن تاؤ نے
بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت دوستی آج ایک نئے موڑ
پر داخل ہوئی ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ اس میں مزیدتعاون اور فروغ
آئے گا
واضع رہے چین اور بھارت کا ایک
سرحدی تنازعہ چل رہا ہے
چین کا کہنا ہے کہ ارونا چل اس کا
حصہ ہے جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ اس کا حصہ ہے
|