Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 16 November 2006 17:35 (PST)اشاعت

کشمیر کا حل ، رائے شماری کرائی جائے، علی گیلانی

 

 

پاکستان پر واضع کردیا رائے شماری کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے علیحدگی پسند دھڑے کے چیئر مین سید علی گیلانی نے نئی دہلی میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان سے ملاقات کی جبکہ یہ ملاقات پاکستان کی طرف سے  سید علی گیلانی

کو دی گئی دعوت کے بعد ہوئی

سید علی گیلانی نے ریاض محمد خان کے ساتھ ملاقات کی اور کشمیر پر بات چیت کی جبکہ ریاض محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کو سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا

ریاض محمد خان نے جموں کشمیر کی دیگر جماعتوں کے لیڈروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی اخلاقی و سیاسی مدد کا یقین دلایا

ریاض محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا وہ حل چاہتا ہے جو کشمیریوں کو قبول ہو

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مرضی شامل کیئے  بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا

ادھر سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ میں نے پاکستانی خارجہ سیکرٹری ریاض محمد خان سے واضع الفاظ میں کہہ دیا ہے کشمیریوں کو آزادی کے بغیر کوئی اور آپشن قابل قبول نہیں

انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ بات پاکستان پر واضع کردی ہے کہ کشمیر میں رائے شماری کے علاوہ انہیں کوئی حل قابل قبول نہیں

سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری خود فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا یا بھارت کے ساتھ

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات