ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

دھماکوں میں ہلاکتیں ستر ہو گئیں

 

یاسمین خان ۔ نئی دہلی

اردو سروس۔نیٹ

 

دھماکے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر کیئے گئے

نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستر ہو گئی ہے جبکہ ایک دو سو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کم از کم آٹھ افراد تشویشناک حالت میں ہیں۔ اعلی حکام نے ابھی کسی بھی تنظیم یا پارٹی پر حتمی الزام عائد نہیں کیا۔ دھماکوں کی ذمہ داری بھی کسی فریق

نے قبول نہیں کی ہے۔ سیاسی اور عسکری ماہرین ان دھماکوں کے بارے میں کہہ رہے ہیں یہ دھماکے کشمیری نہیں کر سکتے کیونکہ اس وقت سیاسی اور علاقائی صورتحال ایسی ہے کہ ایسے دھماکوں سے ان کے لیئے پاکستان سمیت عالمی برادری کی طرف سے کسی بھی قسم کی حمایت کا تصور ختم ہو سکتا ہے

کل رات ہونے والے ان دھماکوں میں ستر افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کچھ کی حالت  نازک ہے

پاکستان نے بھی ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور بھارتی سرکار سے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں ہر قسم کے تعاون کےلیئے تیار ہے

عوامی حلقوں میں یہ بھی خیال پایا جاتا ہے کہ ان دھماکوں کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کنٹرول لائن کو کھولنے کے معاہدے کو خراب کرنا تھا

پہاڑ گنج کی مصروف مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں غیر ملکیوں کی ہلاکتوں کا بھی کہا جا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ، یہ علاقہ سیاحوں کی توجہی کا مرکز رہا ہے

پاکستان سمیت تمام ممالک نے بھارت میں ہونے والے دھماکوں کی شدت سے مذمت کی ہے

حکام نے دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں