|
جموں کشمیر
میں 289 افراد ہلاک
ہوگئے
جموں کشمیر میں
زلزلے سے ہلاک ہونے والے فردوں کی تعداد
289 ہو گئی ہے جس کی تصدیق بھارتی سرکار نے
بھی کر دی ہے فوج کی طرف سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بیس
بتائی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خطرہ ہے
بھارت کے زیر
انتظام کشمیر میں 219
ہلاک1000 زخمی
بھارت کے زیر
انتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں آنے ولے سخت زلزلے میں ہلاک ہونے
والوں کی تعداد 219
ہو گئی ہے ، جموں کشمیر کے مختلف شہروں سے ملنی والی تازہ اطلاعات
کے مطابق یہ ہلاکتیں مکانات اور تودے گرنے کے علاوہ درختوں کے گرنے سے ان کے
نیچے دب جانے سے ہوئی ہیں
بھارت میں
زلزلہ ہلاکتیں اور زخمی
ہفتے کی صبح
بھارت پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ آیا جس سے سینکڑوں افراد
ہلاک ہو چکے ہیں ، زلزلے سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سینکڑوں
افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق بھارتی فوجی بھی
اس زلزلے کی زد میں آئے ہیں جن کی درست تعداد معلوم نہیں ہو
سکی تاہم ابتدائی
اطلاعات کے مطابق کم از کم 20
فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں
ہند سرکار کے
مطابق ہلاک ہونے والے فوجی پاکستان اور بھارت کے کشمیر بارڈر پر
اپنی خدمات انجام دے رہے تھے
بھارتی فوج کے
ترجمان نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کی تعداد درجنوں ہے جنہیں فوری
اقدامات کرتے ہوئے قریبی سول اور فوجی ہسپتالوں میں پہنچا دیا ہے
فوج کے مطابق
بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے
ادھر بھارت کے
زیر انتظام کشمیر میں ایک سو سے زائد عام شہری بھی ہلاک ہو گئے ہیں
بھارت میں آنے
والے زلزلے سے کشمیر کے علاوہ دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں جن
میں کچھ حصے پنجاب سے ملحقہ علاقے بھی شامل ہیں
جموں کشمیر میں
سینکڑوں عمارتیں اور گھر تباہ ہوئے ہیں جس سے ہلاک اور زخمیوں کی
تعداد کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہے
جموں کشمیر میں
ہفتے کی سہہ پہر تک چار سے پانچ سو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
تھیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم
166 ہے |