ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

بھارت۔ جموں کشمیر میں دو ہزار افراد ہلاک ہوئے

 

اردو سروس۔نیٹ جرمنی

 

سید علی گیلانی کا کہنا ہے زلزلے کے بعد ہماری کوئی مدد کو نہیں آ رہا

سید علی گیلانی کا آڈیو انٹرویو

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں زلزلہ آنے سے کم از کم دو ہزار افراد ہلاک اور کئی ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ زلزلے سے آنے والی مصیبت میں

سرکار ہماری مدد نہیں کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سخت مشکل میں لیکن یہاں ہماری مدد نہیں ہو رہی۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثر ہونے علاقوں میں ہم نے امدادی کیمپ لگائے ہیں اور ہم زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی خود مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں

سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک قابض ملک کی فوج کے زیر کنٹرول ہیں اور ہمیں کسی کی مدد کےلیئے کہیں جانا ہو تو ہماری ہر جگہ تلاشی لی جاتی ہے ہمیں بار بار روکا جاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ہم کسی کی کیا مدد کرینگے

سید علی گیلانی نے نوائے وقت کو اپنے انٹریو میں کہا کہ پاکستان میں بھی کشمیر کے حالات اس بھی زیادہ برے ہیں اور پاکستان کا زیادہ علاقہ زلزلے کی زد میں آ کر متاثر ہوا ہے

علی گیلانی نے پاکستانی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھارت دوستی جو امریکی دباؤ پر کی گئی تھی کسی کام نہیں آ رہی ہمیں پہلے کی طرح غلام ہیں

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی کسی قسم کی مدد نہیں کر رہی ہے سرکار صرف بیانات کی حد تک مدد کر رہی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں