Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 09 October 2006 23:19 (PST)اشاعت

منموہن کا دورہ فن لینڈ ، متعدد شعبوں پر بات چیت

شاھدالاسلام

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

منموہن دورہ فن لینڈ کے دوران مختلف شعبوں میں شراکت پر بات کرینگے

وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنے چھ دن کے دورہ انگلینڈ و فن لینڈ کے دوران جو آ ج سے شروع ہورہاہے، یورپی یونین کے لیڈروں  کے ساتھ آئی ٹی آئی آر اور گلیلیو اسپیس پروجیکٹ جیسے اعلی ٹکنالوجی کے شعبوں کے علاوہ دہشت پسندی کی روک تھام، توانائی

معشیت کی عالم گیری اور اعلی ٹکنالوجی کے شعبوں جیسے امور پر تبادلہ خیالات کریں گے

ڈاکٹر سنگھ برطانیہ کے سرکاری دورے پر آج صبح یہاں سے روانہ ہوئے۔ وہ ہلسنکی میں 7ویں ہند یورپی یونین کی چوٹی ملاقات میں بھی حصہ لیں گے۔ روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور یورپی یونین  کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کےلئے وہ خصوصی اقدامات کا جائزہ لیں گے

بھارتی وزیراعظم 11 اکتوبر تک برطانیہ میں رہیں گے۔ یہ ان کے دورے کا پہلا قدم ہوگا۔ وہاں سے وہ فن لینڈ جائیں  گے جہاں13اور14اکتوبر کو ہندو ستان اور یورپی یونین کی 7ویں  چوٹی میٹنگ میں شریک ہونگے

وہ کیمرج  یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں ان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ ہلسنکی میں ہند یورپی یونین  چوٹی کانفرنس میں  اس کا موقعہ ملے گا کہ اس مشترکہ کمیشن  پلان کو نافذ کرنے میں پیش قدمی کا جائزہ لیا جائے جو ایکشن  پلان نئی دہلی میں گذشتہ چوٹی میٹنگ میں اپنایا گیا  تھا

فن لینڈ کے ایلچی کے مطابق ہیلسنکی چوٹی کانفرنس کا بنیادی مقصد ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان  ضروری اشتراک کو مضبوط کرناہے، جس کےلئے پچھلے سال مشترکہ ایکشن پلان وضع کیا گیا تھا

انہوں نے کہا کہ چوٹی کانفرنس کے ایجنڈے میں تجارتی پالیسی کے معاملے، ماحول اور توانائی کے امور، سائنس و تکنالوجی کے میدان میں  تعاون، اہم بین  اقوامی اور علاقائی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور مشرق وسطی کی صورت حال شامل ہیں


انہوں نے کہا کہ یہ  دونوں فریقوں کی دہشت گردی سے مقابلہ میں  واضح طور سے دلچسپی ہے۔ ہندوستان اور یورپی یونین کے ممبر ممالک دہشت گردی کے شکار رہے ہیں ، ہم اس معاملہ میں ایک دوسرے سے کافی تعاون کررہے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات