Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 25 October 2006 11:32 (PST)اشاعت

پرنب مکرجی وزیر خارجہ بنا دیئے گئے

شاھدالاسلام

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

خارجی امورکے وزیر کی تقرری کا پروگرام ہے ، منموہن

کابینہ میں غیرمعمولی ردوبدل کے درمیان کیرالہ کے سابق وزیراعلیٰ اے کے انٹونی کو وزارتی کونسل میں شامل کرتے ہوئے دفاع کا قلمدان سونپا گیا جبکہ پرنب مکھرجی کو محکمہ خارجہ کی ذمہ داری دے دی گئی۔ شام تقریباً ساڑھے سات بجے ایوان صدرمیں

منعقد تقریب حلف برداری میں کانگریس کے سرکردہ لیڈر آسکرفرنانڈیز کو اسٹیٹ منسٹرکے طور پرحلف دلایا گیا انہیں وزارت محنت کا مملکتی وزیربنایاگیا ہے جبکہ راشٹریہ جنتادل سے تعلق رکھنے والے آبی وسائل کے وزیرمملکت جے پرکاش نارائن یادوکی بھی واپسی عمل میں آگئی

جے پرکاش کو سابقہ وزارت کی ذمہ داری ہی سونپی گئی ہے ۔ کنڑفلم کی معروف شخصیت ایم ایس امبریش کو وزیرمملکت کے طور پر کابینہ میںشامل کیا گیا ان تمام وزراء کو صدراے پی جے عبدالکلام نے ایک پروقار مگرسادہ تقریب میں حلف دلایا۔اس موقع پر وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے علاوہ کانگریس چیئرپرسن سمیت دیگرمقتدرہستیاں موجودتھیں

نٹور سنگھ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے تقریباً ایک برس بعد وزیر اعظم منموہن سنگھ نئے وزیر خارجہ کا تقررتوکردیامگر تجربے کو بنیادبناتے ہوئے منموہن نے بوڑھے گھوڑے کی سواری کے مفروضے کو ہی حقیقت کا روپ دیااور پرنب مکھرجی کووزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا

پیر کی رات کانگریس صدر سونیا گاندھی سے صلاح و مشورے کے بعد وزیراعظم نے کابینہ میں ردو بدل کے لیے ایوان صدر سے منگل کی شام کا وقت مانگا تھا اور اس کے تحت آج تقریباً7[L: 58]30بجے حلفبرداری کی یہ تقریب منعقد ہوئی۔اب تک یہ روایت یہ رہی تھیکہ عموماً تہواروں کے دن حلف برداری کی تقریب سے گریز کیا ئے لیکن آج عید کے باوجود یہ تقریب منعقد ہوئی

یاد رہے کہ وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے وزیر دفاع پرنب مکھرجی کا نام کئی دنوں سے صحافتی حلقوں میں لیا جا رہا تھا۔ وہ نرسمہا راوکے اقتدار میں وزارت خارجہ کی قیادت بھی کر چکے تھے۔ مسٹر مکھرجی، مسٹر سنگھ کی کابینہ میں سب سے سینئر وزیروں میں سے ایک ہیں اور انہیں مسٹر سنگھ اور پارٹی صدرر سونیا گاندھی دونوں کا بھر پوراعتماد حاصل ہے

کابینہ میں ردوبدل کا امکان

وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ جلد ہی کابینہ میں  معمولی ردوبدل کریں گے اور خارجی امور کے ایک نئے وزیر کی تقرری کریں گے۔یہ دریافت کئے جانے پر کہ آیا وزیر خارجہ کوئی  نیا چہرہ ہوگا یا مرکزی کابینہ سے ہی اس کا انتخاب کیا جائے گا،

وزیراعظم نے کہا کہ یہ میں نہیں  بتا سکتا۔ڈاکٹر سنگھ اپنی رہائش گاہ پر دی گئی افطار پارٹی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتانے سے انکار کر دیا کہ یہ ردو بدل جس کا انہوں نے تین مہینوں کے دوران چار بار وعدہ کیا ہے، کب ہوگی

وزیراعظم کے پاس گزشتہ سال نومبر سے ہی جب مسٹر کے نٹور سنگھ نے عراق کے تیل برائے خوراک پروگرام گھوٹالہ میں مبینہ  طورپر ملوث ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے دےا تھا خارجی امور کا قلمدان ہے

محمد افضل گرو کے سلسلہ میں جسے پارلےمنٹ پر حملہ میں  اس کے رول کی وجہ سے پھانسی کی سزا سنائی جاچکی ہے اور جس پر رحم کئے جانے کی درخواست اس وقت صدر عبدالکلام کے پاس ہے، وزیراعظم نے کہاکہ معاملہ زےرغور ہے اور مجھے علم نہیں کہ حتمی فیصلہ  کب ہوگا

درج فہرست ذاتوں اور قبیلوں کے رزرویشن میں خوشحال افراد پر مشتمل ’بالائی سطح‘ کو باہر رکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں دریافت کئے جانے پر انہوں نے کہاکہ حکومت نے ابھی رپورٹ کا جائزہ نہیں لیا ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات