Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 20 October 2006 17:34 (PST)اشاعت

ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں

شاھدالاسلام

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

حادثے میں اسی افراد ہلاک ہوئے

مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے گووند گڑھ قصبہ میں آج ایک  نجی مسافر بس کے تالاب میں گرنے سے 17 عورتوں اور15بچوں سمےتتقریباً80مسافروں کی موت ہوگئی۔ایڈیشنل  سپرنٹنڈنٹ پولیس راکیش جین نے یو این آئی کو بتایا کہ حادثہ کا

شکار ہونے والی بس سے اب تک مجموعی طورپر 56لاشیں  نکالی گئی ہیں

تالاب میں غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کی تلاش کا کام ابھی جاری ہے۔ مرنے والوں کو شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

ریاستی  سرکار نے حادثہ میں  مارے جانے والوں کے لواحقین کو75۔75ہزار روپے کی امداد دےنے کا اعلان کیا ہے

ستنا ضلع کے ہنوتا سے ریوا جارہی یہ بس آج صبح10بجے کے قریب ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکر تالاب میں  گر گئی تھی۔ بس میں اینٹ  بھٹہ مزدور سوار تھے جو دیوالی منانے اپنے گھر جارہے تھے

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے حادثہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔ایڈیشنل پولیس  سپرنٹنڈنٹ راکیش جین نے بتایاکہ تالاب میں  ڈوبی اس بس سے 56 لاشیں نکال لی گئی ہیں  اور غوطہ خوروں اور کرین  کی مدد سے مزید لاشوں اور بس کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے

انہوں نے بتایا کہ ستنا ضلع کے ہنوتا سے ریوا آنے والی بس میں  عورتوں اور بچوں سمیت تقریباََ80مسافر سوار تھے، جن میں  سے بیشتر اینٹ کے بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور تھے

یہ بس ڈروائیور کے قابو سے نکلنے بعد35فٹ گہری کھائی میں  گرکر پانی میں ڈوب گئی تھی

سینٹر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور بچاو اور امداد کا کام جاری ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات