Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 25 October 2006 11:21 (PST)اشاعت

بھارت میں عید کے دن روائتی جوش وخروش

شاھدالاسلام

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

دنیا بھر کے مسلم ممالک کی طرح بھارت میں کروڑوں افراد نے عید ادا کی

دار الحکومت دہلی سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر آج روائتی جوش و خروش اور وقار کے ساتھ عیدالفطر منائی گئی اور ملک و ملت کی خوشحالی اور کامرانی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دعائیں مانگیں گئیں

رویت ہلاک کمیٹی نے گزشتہ رات تقریباَ ساڑھے  گیارہ  بجے چاند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے منگل کے روز عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فرزندان توحید کا سب سے بڑا اجتماع شاہی عید گاہ میں نظر آیا جہاں لوگ صبح سے ہی جوق در جوق جمع ہونا شروع ہوگئے تھے

دہلی کی تاریخی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد میں بھی کثیر تعداد میں  لوگوں نے شکرانہ کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے کو عید  کی مبارکباد پیش کی۔دہلی کے علاوہ بہار،جھارکھنڈ،مغربی بنگال، اڑیسہ،کرناٹک،مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں سے بھی انتہائی عقیدت کے ساتھ عید الفطر منائے جانے کی اطلاع ہے

پنجاب میں بھی آج لاکھوں فرزندان توحید نے روائتی تزک و احتشام کے ساتھ عید منائی، سب سے بڑے اجتماع میں یہاں  دو لاکھ عابدوں نے شاہی امام مولانا حبیب الرحمان ثانی کی امامت میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر عید پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہی امام نے آپسی محبت، اتفاق اور بھائی چارے کا پیغام عید عام کیا۔ اس پروگرام میں پنجاب کانگریس کے صدر شمشیر سنگھ دولوں، کابینی وزیر ہرنام سنگھ گل، عیسائی رہنما استاد ابراہیم ، جگموہن شرما، سریندر ڈابر، غلام حسن قیصر اور دوسروں نے شرکت کی

شاہی امام نے اس موقع پر عید  کے چاند کا اعلان رات بارہ بجے کرنے پر اعتراض کیا اور ملک کے دانشوروں اور علماء پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں تاکہ آئندہ نفاق پیدا نہ ہو۔کانگریس کے اقلیتی شعبے کے چیئرمین  عتیق الرحمان لدھیانوی نے عید کے مبارک موقع پر لدھیانہ  کی تاریخی مسجد میں مسلمانوں کے ساتھ ہندووں، سکھوں، عیسائیوں  اور دلتوں کی موجودگی کو قومی ایکتاا کی زندہ مثال قرار دیا

انہوں نے اس موقع پر مسٹر شمشیر سنگھ کی توجہ پنجاب کے مسلمانوں کے مسائل، عید گاہوں کے قیام، قبرستانوں کے انتظام اور اسکولوں کی ضرورت کی طرف مبذول کرائی۔ ادھردلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ممبئی کے شیعہ مسلمانوں نے رمضان المبارک کے اختتام پر آج ہی روائتی تزک و احتشام کے ساتھ عید منائی۔خوجہ جامع مسجد (ڈونگری) اور باندرہ خوجہ مسجد سمیت شہر کی کئی مساجد میں  فرزندان توحید نے دوگانہ ادا کیا

یہ  اطلاع شیعہ اثنا عشری جماعت کے ترجمان شبیر  سومجی نے دی ہے۔اس موقع پر شیعہ  مسلمانوں نے امن اور ہم آہنگی کے حق میں  دعا کی اور دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کا عہد کیا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات