|
امریکہ کی مدد سے ایٹمی
ہتھیاروں کی تیاریوں میں خفیہ طور پر مصروف ہے
برطانیہ کے اخبار' سنڈے
ٹائمز' کے مطابق برطانیہ ٹونی بلئیر کے دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے کے
بعد سے ایٹمی ہتھیاریوں میں مصروف ہے
برطانیہ اورامریکہ نے
عراق میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر یہ کہہ کر دنیا کو خاموش
کروانے کی کوشش کی کہ صدام حسین ایٹمی ہتھیار بنا رہے ہیں تاہم عراق سے
ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا
اخبار سے سرکاری ذرائع کے
حوالے سے لکھا ہے کہ برطانیہ کا امریکی مدد سے ایٹمی ہتھیاروں کا کی تیاری
ایٹمی عدم پھیلاؤ قانون کی خلاف ورزی ہے
اخبار نے ماہرین کے حوالے
لکھا ہے کہ برطانیہ جو ایٹمی ہتیار بنا رہا ہے وہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم
پھیلاؤ قانون کی خلاف ورزی ہے
واضع رہے امریکہ ،
برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نےایران کے ایٹمی پروگرام مسئلے کو سلامتی کونسل
میں پیش کردیا ہے تاکہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کروائی جا سکیں
جبکہ اسرائیل اور امریکہ
ایران پر فوجی کارروائیوں کی کھلی دھمکیاں دے چکے ہیں اسرائیل کا کہنا ہے
کہ کہ وہ ہر حال ایران کا ایٹمی پلانٹ تباہ کریگا
ایران کا کہنا ہے کہ اس
کا جوہری پروگرام سول مقاصد کےلیئے ہے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اسے
کسی بھی وقت دیکھ سکتی ہے تاہم امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی ایران
کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں
|