Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 05 March 2006 17:14 (PST)اشاعت

پیٹر شیرف پر تشدد ہونا ممکن ہے ، وکیل کا خدشہ

 

عراق میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد میں زخمی

فرانس میں ایک خاتون نے عراقی جیل ابو غرائب میں اپنے بیٹے کی قید کیخلاف کیس دائر کردیا، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا بے قصور ہے جبکہ وہ یہ جاننا چاہتی ہیں کہ اس کے بیٹے پیٹر شیرف کو کس بنیاد پر قید کیا گیا ہے

پیٹر شیرف کی طرف سے ریڈ کراس کی وساطت سے خط بھی لکھا گیا ہے تاہم انہوں نے اپنی صحت اور خود پر بیتنے والا حال خط میں نہیں لکھا

پیٹر شیرف کی والدہ کی طرف سے کیئ گئے وکیل کا کہنا ہے کہ پیٹر شیرف کے خط میں ان کی صحت کے بارے اور دیگر احوال پر کچھ نہیں لکھا گیا

وکیل نے اس نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ پیٹر شیرف کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جانا ممکن ہے

پیٹر شیرف کی والدہ عدالت کے ذریعے یہ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ آیا ان کے بیٹے کی گرفتاری کونسی عدالت کے حکم کے تحت عمل میں آئی ہے

فرانس کے ایک اخبار کے مطابق پیٹر شیرف کو سن دوہزار چار میں فلوجہ سے گرفتار کیا گیا تھا

واضع رہے ابو غرائب میں مقید قیدیوں پر بد ترین تشدد کیا گیا جن کی کچھ تصاویر حال ہی میں میڈیا میں آئی ہیں

یورپی پارلیمنٹ امریکہ کے سامنے ان سوالوں کو اٹھا رہی ہے جن میں گوانتانامو، ابو غرائب اور امریکی خفیہ قید خانوں کے بارے میں معلومات جاننا ضروری ہے

دو سال قبل جرمنی سے ایک لبنانی نژاد جرمن شہر کو بھی سی آئی اے مبینہ طور پر افغانستان لے گئی تھی جس کا کیس اب چل رہا ہے

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات