Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 18 March 2006 23:49 (PST)اشاعت

اسلامی دنیا میں ڈنمارک کیخلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے

 

دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں ڈنمارک کیخلاف مظاہرے ہوئے ہیں

ڈنمارک میں پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کی اشاعت کیخلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم غصہ تاحال پایا جا رہا ہے، ہندوستان کی حکومت نے ڈنمارک کے وزیر اعظم اینڈریوس فوگ کا دورہ ہندوستان اسی تناظر میں ملتوی کردیا ہے۔ پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کی

اشاعت کیخلاف ہندوستان میں بھی شدید مظاہرے ہوئے ہیں

 

ہندوستان اور ڈنمارك كے حكام ڈنمارك كے وزير اعظم اینڈریوس فوگ كے دورہ ہندوستان كو غير معينہ مدت كے ليےملتوي كرنے پر راضي ہوگئے ہيں

 

ہندوستاني وزارت خارجہ نے اعلان كيا ہے كہ حالات مناسب نہ ہونے كي وجہ سے دونوں حكومتوں نے ڈنمارك كے وزير اعظم كے دورے كو ملتوي كرديا ہے

 

انہوں نے کہا کہ يہ دورہ اب كسي مناسب وقت ميں انجام پائے گا

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستاني وزارت داخلہ نے بھي ايك بيان ميں كہا ہے كہ چونكہ دورے كے ليے يہ وقت مناسب نہيں ہے اسي ليے يہ فيصلہ كرنا پڑا ہے

 

ڈنمارك كے وزيراعظم دو اپريل كوہندوستان كے دورے پر آنے والے تھے پيغمبر اسلام (ص) كي شان ميں توہين آميز خاكے پہلي بار ڈنمارك ميں ہي شا‏ئع ہوئے تھے اور اس كے خلاف دنيا بھر كي طرح ہندوستان ميں بھي زبردست احتجاجي مظاہرے ہوئے تھے

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات