Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 15 January 2006 02:21 (PST)اشاعت

یورپ میں برڈ فلو کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں

 

برڈ فلو کا خطرہ یورپ کے اندر تک پہنچ گیا ہے

بیلجیم میں برڈ فلو سے متاثرہ کسی شخص کی وزارت صحت نے تصدیق نہیں کی تاہم بیلجیم میڈیا کے مطابق ایک شخص برڈ فلو سے متاثر ہوا ہے جو جمعرات کو ترکی سے واپس بیلجیم پہنچا تھا

موجودہ وقت کا خطرناک وائرس ’ برڈ فلو‘ یورپی ممالک تک پہنچ گیا ہے، بیلجیم میں برڈ فلو سے متاثر ایک شخص کی نشاندہی ہوئی ہے جو ترکی سے گذشتہ جمعرات کو بیلجیم پہنچا تھا

یورپی یونین کے قریب ترین ملک ترکی میں برڈ فلو سے کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زیر علاج ہیں

بیلجیم کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے یہ کیس ہفتے کو ظاہر ہوا، اس طرح برڈ فلو ایشیا سے ترکی کے راستے یورپ تک پہنچ چکا ہے

جرمنی سمیت یورپی ممالک نے برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث حفاظتی انتظامات بھی بڑھا دیئے ہیں

جرمنی میں حکومت نے ائرپورٹوں اور سرحدی چوکیوں پر چیکنگ کنٹرول کو مزید سخت کر دیا ہے اور بیرون ممالک بالخصوص ترکی سے مسافروں کے ذریعے کھانے پینے خصوصاََ گوشت کا داخلہ جرمنی میں بند کر دیا گیا ہے

بیلجیم سے واپس آنے والا مذکورہ شخص ترکی میں اس جگہ رہائش پذیر تھا جہاں اس وقت برڈ فلو کی بیماری پھیلی ہوئی ہے

تاہم ترکی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے ترکی کے متاثرہ علاقوں میں حالات کو قابو میں کر لیا ہے

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس