Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 09 January 2006 23:27 (PST)اشاعت

ترکی میں تین افراد برڈ فلو سے ہلاک ہوگئے

اردو سروس ۔ جرمنی

برڈ فلو کا وائرس ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہو جاتا ہے

ترکی میں برڈ فلو کی پھیلتی ہوئی وبا، سے تین افراد کے ہلاک ہونے اور مزید افراد میں اس بیماری کے جراثیم پائے جانے کے بعد جرمنی سمیت یورپی ممالک نے حفاظتی انتظامات شروع کر دیئے ہیں، ترکی میں اب تک تین افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں

جرمن حکام نے جرمنی  میں ائروپورٹ اور ملکی سرحدوں سے داخل ہونے والے غیر ملکیوں کو مکمل تلاشی لینا شروع کر دی ہے

جرمنی میں ائرپورٹ حکام اور سرحدی پولیس نے سخت تلاشی لینا کا کام ستمبر میں شروع کیا تھا

حکام کا کہنا ہے کہ ہم روازنہ درجنوں کلو گرام ایسا گوشت اپنے قبضہ میں لیتے ہیں جو ملکی اور غیر ملکی افراد غیر ممالک سے جرمنی میں لاتے ہیں

جرمن حکام کے مطابق ایسا گوشت صحت کےلیئے انتہائی مضر ہوتا ہے جو نہ صرف دوران سفر خراب ہو جاتا ہے بلکہ برڈ فلو کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے مزید مہلک بھی ہو گیا ہے

جرمنی میں مسافر طیاروں اور بسوں اور کاروں کے ذریعے ہزاروں افراد نزدیکی ممالک سے داخل ہوتے ہیں جن میں درجنوں افراد اپنے ساتھ مختلف اقسام کا گوشت بھی بیرون ممالک سے ساتھ لاتے ہیں

یورپی یونین کے نئے ممالک جن میں پولینڈ ، بلغاریہ ، چیکو ، رومانیہ ،وغیرہ کے علاوہ ترکی کے شہری بھی اپنے ساتھ ترکی سے گوشت لاتے ہیں جو جرمنی میں مقیم عزیز واقارب کےلیئے تحفہ کے طور آتا ہے

ترکی برڈ فلو سے تین افراد کی ہلاکت اور کم از کم پانچ افراد میں برڈ فلو کے وائرس کی موجودگی کے بعد جرمن حکام نے ائرپورٹوں اور سرحدی بارڈروں پر چینکگ میں مزید سختی کر دی ہے

برڈ فلو وائرس کا آغاز ایشیا سے شروع ہوا تھا جو دنیا کے کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس