|
امریکہ پر روانگی سے قبل کہا تھا
گوانتانامو کے قیدی کیمپوں کو بند ہونا چاہیئے
انکلا مریکل کا کہنا تھا کہ وہ صدر بش
سے اس سلسلے میں بات کرینگی
تاہم جمعہ کے روز دونوں لیڈروں کی تین
گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی ، گوانتانامو کے قیدی کیمپ کے
علاوہ خصوصاََ ایران کے ایٹمی مسئلے پر بات چیت ہوئی تاہم صدر بش کا کہنا
ہے کہ جرمن چانسلر کو گوانتانامو کیمپوں کو دوسری نظر سے دیکھنا ہوگا
صدر بش سے طویل ملاقات کے بعد پریس
کانفرنس سے دونوں لیڈروں نے خطاب کیا
امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انکلا
میرکل نے پریس کانفرنس میں اپنے بیان میں کہا کہ گوانتانومو کے قیدی کیمپ
پر بات چیت ہوئی ہے ، تاہم انہوں نے اس سلسلے میں صدر بش کے حتمی جواب کا
ذکر نہیں کیا
صدر بش کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر
ایران کے ایٹمی مسئلے پر امریکہ کے ساتھ ہیں
انکلا میرکل نے ایرانی ایٹمی پروگرام
کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا
جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جرمنی اور
امریکہ کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو پہلے سے کہیں زیادہ
مضبوط ہونگے
|