|
سابقی جرمن حکومت کے دور میں امریکہ
اور جرمنی کے تعلقات میں اس وقت شدید سرد مہری آ گئی تھی جب سابقہ چانسلر
نے عراق جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا
تاہم موجودہ چانسلر اور اس وقت کی
اپوزیشن لیڈر انکلا میرکل نے امریکہ کو اپوزیشن کی طرف سے مکمل حمایت کا
یقین دلایا تھا
انکلا میرکل نے اپنے دورہ امریکہ سے
تین دن قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ، گوانتانامو کے قیدی کیمپوں کو
بند ہونا چاہیئے
انکلا میرکل کا کہنا تھا کہ ان قیدی
کیمپوں کی ضرورت نہیں ہے
تجیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انکلا
میرکل کے اس بیان کو امریکہ نے پسند نہیں کیا تاہم موجودہ حکومت امریکہ کی
حمایتی ہے اس لیئے اس بیان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں
پڑیگا
ادھر اپوزیشن اور حکومت میں حصہ دار
جماعت ایس پی ڈی کا کہنا ہے کہ انکلا میرکل کو گوانتانامو کے کیمپوں پر صدر
بش سے کھل کر بات کرنا ہوگی
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ گوانتانامو کے
قیدی کیمپ انسانی حقوق کے منافی ہیں اور انہیں بند ہونا چاہیئے
جرمن چانسلر انکلا میرکل امریکہ کو
عراق میں مدد کا یقین بھی دلائینگی اور جرمنی کی طرف سے عراقی پولیس کو
ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں جرمنی کی طرف سے مدد کیئے جانے کا
کہیں گی
ادھر موجودہ حکومت نے حکومت کے
ابتدائی چند ہفتوں میں متعدد نئے قانون متعارف کروئے ہیں جن میں اکثرقانون
مسلمانوں پر لاگو ہوتے ہیں جس پر اپوزیشن اور مسلم کمیونٹی نے حکومت کے کئی
نئے قانونوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دے کر ان پر تنقید کی ہے
|