|
انکلا میرکل جن کا دورہ امریکہ رواں
ہفتے میں متوقع ہے کا کہنا ہے کہ وہ صدر بش کے ساتھ اپنی ملاقات میں اس
مسئلے پر بات چیت کرینگی
چند ہفتے قبل امریکی وزیر خارجہ کونڈو
لیزا رائس نے اپنے دورہ جرمنی سے ایک دن قبل امریکہ میں بیان دیا تھا کہ ’
مغربی اور مشرقی یورپ میں امریکہ کی کوئی خفیہ جیل نہیں اور نہ امریکہ
قیدیوں پر تشدد میں ملوث ہے ‘۔
تجزیہ نگاروں نے جرمنی کی چانسلر کے
بیان کو کونڈو لیزارائس کے بیان کا جواب قرار دیا ہے
گوانتانامو کے کیمپ میں سینکڑوں افراد
اب بھی قید ہیں جن کے بارے میں امریکہ پر الزام ہے کہ امریکی انتظامیہ ان
قیدیوں پر تشدد میں ملوث رہی ہے
گوانتانامو کیمپ میں کم و بیش چالیس
کے قریب قیدیوں نے کئی ہفتوں سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے جو ابھی تک جاری ہے
گذشتہ دنوں یورپی یونین نے امریکہ سے
جواب طلبی کی تھی کہ وہ مغربی اور مشرقی یورپ میں بنائی گئی اپنی خفیہ
جیلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے تاہم امریکہ کی طرف سے ابھی تک کوئی
حتمی جواب سامنے نہیں آیا
جرمنی کی موجودہ حکومت کو امریکہ کا
اتحادی جانا جاتا ہے تاہم اندرون ملک اپوزیشن اور عوامی حلقوں کے دباؤکی
وجہ سے حکومت نے امریکہ سے قیدیوں پر تشدد اور ان کی یورپ میں ترسیل کی
رپورٹ مانگی تھی
|