|
وہ حکومت کے ساتھ مل
کر حکومت بنانے پر رضا مند ہے لیکن جرمنی کے چانسلر کے عہدے پر اپوزیشن
جماعت کی طرف سے چانسلر امیدوار خاتون انکلا میرکل ہی ہونگی
حکومت جماعت نے
اپوزیشن کی اس شرط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے
حکومت جماعت کا کہنا
ہے کہ اس کو انتخابات میں اکثریت حاصل ہے اس لیئے جرمن چانسلر کے عہدے پر
اگلے چار سال کےلیئے بھی گیرہارڈ شروئیڈر فائز رہینگے
واضع رہے اپوزیشن کی
دو جماعتوں اور حکومت کی ایک جماعت کے پوائنٹ کم ونیش ایک جیسے ہیں
اپوزیشن جماعت نے
حکومت جماعت کی اتحادی پارٹی ََ گرین ََ کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش
کی تھی لیکن اپوزیشن اس میں کامیاب نہیں ہو سکی
جمعرات کو جرمن چانسلر
گیرہارڈ شروئیڈر اور اپوزیشن جماعت سی ڈی یو کی چیئر مین اور چانسلر عہدے
کی امیدوار خاتون انکلا میرکل میں ملاقات ہوئی تھی لیکن بات کسی نتیجہ پر
نہیں پہنچی
اب اپوزیشن جماعت کا
کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ حکومت بنانے پر اس شرط پر راضی ہو گی اگر
شروئیڈر چانسلر بننے کے مطالبے سے دستبردار ہو جائینگے
کچھ افراد کا کہنا ہے
کہ ممکن ہے جرمنی میں دوبارہ انتخابات کروانے پڑیں |