Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 07 September 2006 22:22 (PST)اشاعت

ڈیڑھ برس قبل کہا تھا خفیہ جیلیں قائم ہیں،ہیومن رائٹس

 

لبنانی نژاد جرمن شہری کو سی آئی اے اغوا کرکے افغانستان لے گئی تھی

ہیومن رائٹس واچ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے خفیہ جیلوں کے بارے میں صدر بش کے بیان شدید تنقید کی ہے

جرمنی کی ہیومن رائٹس واچ کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے ڈیڑھ برس قبل کہا تھا کہ خفیہ جیلیں قائم ہیں‘

جرمنی میں انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ صدر بش پر یورپی یونین دباؤ ڈالیں کہ وہ ان ممالک کے نام بتائیں جن ممالک میں سی آئی اے کی خفیہ جیلیں موجود تھیں اور ہیں

گذشتہ دنوں یورپ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف یورپی سیاسی ارکان نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایسی جیلوں کا کھوج لگائے  جس پر یورپی یونین نے اس بارے تفتیش شروع کر دی تھی اور امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان ممالک کے نام بتائے جہاں ایسی جیلوں کا قیام ہے

ادھر چین نے ایک بار پھر امریکہ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی ہے

چین کی حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کو سلامتی کونسل کے قانون کے تحت کیا جانا چاہیئے

سی آئی اے کی طرف سے امکانی طور پر ایسی جیلوں کا قیام پولینڈ، رومانیہ اور افغانستان کے علاوہ کھلے سمندر میں امریکی بحری بیڑے ہیں

صدر بش کے بیان کے بارے میں کہا جارہا ہے یہ بیان انہوں نے کسی دباؤ کے تحت کے نہیں بلکہ امریکہ میں دوماہ بعد ہونے والے انتخابات کی وجہ سے دیا ہے

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس بات کا یقینی امکان ہے کہ ایسی خفیہ جیلوں میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات