Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 15 September 2006 23:54 (PST)اشاعت

پوپ پر تنقید سراسر غلط ہے ، پوپ نے کچھ غلط نہیں کہا

 

پوپ نے اپنے بیان میں کچھ غلط نہیں کیا ، مذہب کے نام پر تشدت کے بارے میں بات کی ہے ، جرمن چانسلر

جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے پوپ بینیڈیکٹ کیخلاف پیغمبر اسلام کے بارے میں دیئے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پوپ نے کچھ غلط نہیں کیا بلکہ پوپ بینیڈیکٹ نے مذہب کے نام پر تشدد کی بات کی ہے

انجیلا میرکل نے ایک اخبار کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پوپ نے جو کچھ کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کےلیئے  فیصلہ کن اور حتمی ہے جو مذہب کے نام پر تشدت کرتے ہیں

ادھر جرمنی کے صوبے بائرن کے پرائم منسٹر ایڈمڈ سٹوئیبر نے بھی پوپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ پوپ پر تنقید کرنے کا قطعی کوئی جواز نہیں ہے‘

ایڈمڈ سٹوئیبر کا کہنا تھا کہ پوپ نے صاف اور بالکل واضع پیغام دیا کہ مذہب کے نام پر تشدت درست نہیں

انہوں نے کہا کہ پوپ کا پیغام تمام مذاہب کےلیئے ہے اور پوپ تمام مذاہب سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ تشدت کا راستہ ترک کیا جائے

مسلم تنظیم اوآئی سی نے پوپ کے بیان پر سخت ردعل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ کا بیان اسلامی تعلیم کیخلاف ہے

ادھر دنیا بھر کے کئی ممالک میں پوپ بینیڈیکٹ کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جبکہ ان مطاہروں میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات