ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

دہشت گردی کی ترغیب۔ملک بدر

 
   

خدشہ ہےٹونی بلیئر کے اعلانات سے غیر ملکی خود کو غیر محفوظ تصور کرینگے

برطانیہ کے وزیر اعظم نے جمعہ کو ایک خصوصی کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں دہشت گردی پھیلانے والوں ۔دہشت گردی کی ترغیب دینے والوں  کو برطانیہ سے نکال دیا جائے گا۔ ٹونی بلیئر نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو یورپی یونین کے انسانی حقوق کے قانون کو بھی بدل

دیا جائے گا۔ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب صرف چوبیس گھنٹے پہلے القائدہ تنظیم کے رکن اور اسامہ بن لادن کے دست راست ایمن الزواہری کی ایک ویڈیو الجزیرہ میں نشر ہوئی جس میں ایم الزواہری نے ٹونی بلیئر کو لندن بم دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے

ٹونی بلیئر نے جمعہ کو منعقدہ اس خصوصی کانفرنس میں برطانیہ کی اسلامی تنظیمیں المہاجرین اور حزب التحریر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے

کسی بھی غیر ملکی کی ایسی ویب سایٹیں بند کر دی جائینگی جن میں برطانیہ کے خلاف یا دہشت گردی یا شدت پسندی کے بارے میں مواد شامل ہوگا۔ایسی ویب سائٹز چلانے والوں اور ممنوعہ لٹریچر اور کتابیں شائع یا تقسیم کرنے والوں کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا یا ان پر مقدمات چلائے جائینگے

غیر ملکیوں کے لیئے مزید قانون سازی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا قانون بنانے کا سوچ رہی ہے جس کے تحت دہشت گردی کے زمرے میں آنے والے غیر ملکی کی برطانوی شہریت واپس لے لی جائے گی

ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اکثریت کو شدت پسندوں کی اقلیت خراب کر رہی ہے

ٹونی بلیئر کے جمعہ کی اس کانفرنس میں اعلانات سے برطانیہ میں غیر ملکی خود کو غیر محسوس کرینگے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں