|
نے کہا کہ لبنان پر حملے کے لیے اسرائیل کو اکسایا گیا اور اس
نے جو کچھ کیا اپنے دفاع میں کیا
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایسے ممالک سے گھرا ہوا ہے جواس کے وجود
کے مخالف ہیں
تاہم برطانیہ اسرائیل کے وجود کو خطرے میں نہیں پڑے دے گا
ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور شدت پسندی مشرق وسطیٰ سے نکل کر
دنیا کے دیگر حصوں میں پھیلنا شروع ہوگئی ہے
انہوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں امریکہ اور برطانیہ کو بہت
نقصان پہنچا ہے
انہوں نے شدت پسندی پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی پالیسی
میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل کرنے سے دنیا میں دہشت
گردی میں کمی آئے گی
ٹونی بلیئر نے شام اور ایران کو بین الاقوامی برادری میں شمولیت کی
دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کی معاونت بند کرنا
ہوگی اسی صورت میں مغرب ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہے
ادھر ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی پشت پر
امریکہ اور برطانیہ ہیں
انہوں نے کہا کہ صدر بش ، ٹونی بلئیر اور اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی
جرائم کا مقدمہ چلایا جائے
|