|
واضع رہے ’ فاشسٹ ‘ کا لفظ عموماَ ہٹلر کی
تشدد پسند پالیسی کو پسند کرنےوالے لوگوں کےلیئے استعمال کیا جاتا
ہے
صدر بش کا کہنا تھا کہ گیارہ سمتبر کے بعد
امریکہ اس قدر محفوظ نہیں ہوا جیسا ہونا چاہیئے تھا، تاہم امریکہ
پہلے سے زیادہ محفوظ ہے
منصوبے میں گرفتاریوں کے بارے نے گذشتہ روز
بیان دیا تھا یہ پاکستانی خفیہ اداروں کی مرہون منت ہیں
پاکستان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے کی دواہم
کڑیوں (دو اہم افراد) کو پاکستان میں چند دن قبل گرفتار کیا تھا
جنہوں نے اس منصوبے کے بارے میں معلومات دیں جو لندن کے خفیہ
اداروں تک پہنچائی گئیں
پاکستان نے کہا ہے کہ مسافر طیاروں کی تباہی
کا منصوبہ بنانے والے افراد کی گرفتاریاں پاکستان کے تعاون سے ممکن
ہوئیں ، وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے کہنا
تھا کہ پاکستان میں چند افراد کی گرفتاریاں اس معاملے میں اہم
کردار کی حامل تھیں
برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں اور پولیس نے
متعدد ایسے افراد کو گرفتار کیئے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے
برطانیہ سے امریکہ جانے والی متعدد پروازوں کو ایسے بموں سے تباہ
کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جن کو دستی سامان میں چھپایا جانا تھا تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ایسے بموں کو
دستی سامان میں چھپایا گیا تھا یا مذکورہ افراد انہیں دستی سامان میں
چھپانے کا ارادہ رکھتے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے افراد
بموں کو دستی میں سامان میں چھپا کر متعدد مسافر طیاروں کو تباہ کرنا
چاہتے تھے
جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو برطانیہ کے
مختلف مقامات سے گرفتار کیا ہے
پولیس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کسی شخص کو
مسافر طیارے سے بھی گرفتار کیا ہے یا نہیں
برطانیہ میں متعدد افراد کو دستی سامان میں بم
چھپا کر کئی مسافر طیاروں کو تباہ کرنے کی سازش میں ایسے وقت میں
گرفتار کیا ہے جبکہ پورے برطانیہ میں اسرائیل کیخلاف شدید احتجاج کیا
جا رہا ہے
پولیس اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں نے ابھی
تک صرف یہی بتایا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے برطانیہ میں پیدا ہوئے
ہیں تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ایشین یا عرب یا کسی اور
ملک کے برطانوی نژاد افراد ہیں
گذشتہ برس لندن میں ہونے والے متعدد بم
دھماکوں میں ملوث افراد کا تعلق فوری طور پر پاکستان سے جوڑ دیا گیا
اور کہا گیا تھا کہ دھماکے کرنے والے پاکستانی ہیں جبکہ مذکورہ افراد
برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے اور برطانوی شہریت رکھتے تھے
امریکہ سمیت پورے یورپ میں سیکورٹی کو انتہائی
سخت کردیا گیا ہے جبکہ یورپ میں دوسرے ممالک کو جانے والی درجنوں
فلائٹز کو بھی روک دیا گیا ہے
دستی سامان میں بم چھپاکر طیارے تباہ کرنے کی
خبر کے بعد یورپ اور امریکہ کی متعدد فضائی کمپنیوں کے حصص میں کمی
آئی ہے
|