Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 14 August 2006 22:06 (PST)اشاعت

اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ، صرف لبنانی دکھائے گئے

 

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل نے بھی ذرائع ابلاغ کا کئی مقامات پر راستہ روکا

جرمنی میں یہودی سنٹرل کمیونٹی کے وائس پریذیڈنٹ ’ سالومون کورن ‘ اور اسرائیلی سفیر ’ شیمون سٹائن ‘ نے دو جرمن ٹی وی چینلوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے

یہودی سنٹرل کمیونٹی کے وائس پریذڈینٹ

سالومون نے جرمنی کے دو ٹیلی ویژنوں پر سخے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنگ کے دوران غیر جانبداری نہیں برتی

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے دونوں ٹی وی چینلوں ’ اے آرڈی ‘ اور ’ زیڈ ڈی ایف‘ نے جنگ کے دوران صرف لبنانیوں کی ہلاکتیں اور ان کی تصویریں دکھائیں ہیں جبکہ اسرائیل میں ہونے والی ہلاکتں بہت کم دکھائی گئی ہیں

سالومون کورن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں ان کو دونوں ٹی وی اسٹیشنوں نے درست کوریج نہیں دی جبکہ یکطرفہ طور پر صرف لبنانیوں کی ہلاکتیں اور لبنان کی تباہی کی تصویریں پیش کی جاتی رہی ہیں

ادھر اسرائیل کے سفیر ’ شیمون سٹائن ‘ نے بھی ایسی ہی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے جبکہ اسرائیل ایک جمہوری ملک ہے لیکن حزب اللہ اور حزب اللہ کے اسرائیلی شہریوں پر حملے کم دکھائے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج اور لبنان میں ہونے والی ہلاکتیں دکھائی گئی ہیں

سفیر کا کہنا تھا کہ کہ حملے میں جب ہلاکتیں ہوتیں تو لبنانیوں کو زیادہ دکھایا جاتا رہا ہے جبکہ اسرائیلیوں کو بہت کم

جرمنی کے دونوں مذکورہ ٹیلی ویژنوں کی انتظامیہ نے جرمنی میں یہودی سنٹرل کمیونٹی کے وائس صدر کے بیانات کو مسترد کرد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نمائندوں نے ہمیں جو ارسال کیا اور جو وہ ارسال کر سکتے تھے انہوں نے دونوں جانب سے ارسال کیا ہے

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نمائندوں نے اسرائیل میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں بھی ہمیں اطلاعات اور تصویریں ارسال کی ہیں اور ہم نے وہ تمام اطلاعات اور تصویریں اپنے ناظرین کو دکھائی ہیں

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات