Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 24 August 2006 11:42 (PST)اشاعت

مبینہ منصوبے میں شامل دوسرا شخص بھی گرفتار

 

جرمنی میں دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، ایک مہینے میں دھماکہ خیز مواد  رکھنے کے تین واقعات

جرمنی میں ٹرینوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کے مبینہ منصوبے کے دوسرے ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے

لبنان کے ایک بیس سالہ اور دوسرے اکیس سالہ دو شہریوں نے جرمنی کے شہر کیل کے ریلوے اسٹیشن پر بم رکھنے کا منصوبہ بنایا

تھا جس سے ٹرینوں کو دھماکے سے اڑانا مقصود تھا

لبنانی نژاد ایک سٹوڈنٹ محمد یوسف کو جرمنی میں ہی گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ ان کے دوسرے ساتھی  کو لبنان کے شہر تریپولی سے گرفتار کر لیا گیا ہے

جرمنی میں ٹرینیں اڑانے کا مبینہ منصوبہ، ایک گرفتار

جرمنی میں ریلوے اسٹیشن پر بم رکھنے اور اسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے کا مبینہ منصوبہ بنانے والے محمد یوسف کے بارے میں کہا جا رہا ہے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ان کا ایک بھائی ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے مذکورہ مبینہ منصوبہ ترتیب دیا

جرمن پولیس ایک اور شخص کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے اس شخص نے بھی اس واقع میں حصہ لیا ہے

جرمن حکام نے خبردار کیا ہے کہ دو ٹرینوں کو اڑانے کی مبینہ سازش کے ملزمان کی گرفتاری کے بعد دہشت گرد حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے

اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں انسداد جرائم کے دفتر کے سربراہ نے بتایا کہ ابھی ایک ملزم کی تلاش جاری ہے، اس لئے کسی بھی وقت کچھ بھی ہونے کا خطرہ ہے

دو ٹرینوں کو اڑانے کی سازش کے بعد جرمنی میں ہوائی اڈوں اور ٹرینوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ سٹیشنوں پر مزید کلوز سرکٹ کیمرے لگا رہے ہیں

دوسری طرف سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ مبینہ منصوبہ کی جو تفصیلات اب تک سامنے آئی ہیں ان کی بناءپر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کام گرفتار شدہ ان افراد نے نہیں کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کسی ایسے دہشت گرد گروپ کا حصہ معلوم ہوتے ہیں جو جرمنی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات