Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 19 August 2006 17:44 (PST)اشاعت

اسلحہ کی ترسیل میں رکاوٹ، جرمن بحریہ لبنان جائیگی

 

جرمنی لبنان میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا ، میرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی لبنان میں عالمی امن فورس میں اپنی فوجیں نہیں بھیجے گا تاہم ساحلی علاقوں کی حفاظت کےلئے لبنان کو بحری مدد کی پیشکش کی جا سکتی ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم فواد سنیورہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان

 میں تعینات کی جانے والے عالمی امن فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی زمینی فوج کو کسی بھی تنازعہ میں نہیں ڈالنا چاہتے

انہوں نے شام اور لبنان کے مابین سرحدی علاقوں کی نگرانی کےلئے پولیس بھیجنے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا

تاہم انہوں نے کہا کہ جرمنی لبنانی ساحلی علاقوں کے تحفظ کےلئے بحری مدد فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے

جرمنی کا کہنا ہے کہ جرمن بحریہ حزب اللہ کو ہونے والی اسلحہ کی ترسیل کو روکےگ گے

دریں اثناءلبنانی وزیراعظم فواد سنیورہ نے اٹلی کے وزیراعظم رومانو پروڈی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے اطالوی وزیراعظم کو بتایا کہ حزب اللہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کو منظور کیا ہے، اس لئے وہ ہرممکن تعاون کو یقینی بنائے گی

بات چیت کے دوران اٹلی کے وزیراعظم نے کہا کہ اطالوی کابینہ کی منظوری کے بعد اٹلی لبنان میں عالمی امن فورس میں شمولیت اختیار کرے گا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات