|
فرانس کے صدر یاک شیراک نے ایک چینل پر بات
چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس امن فوج کےلیئے دو ہزار فوجی بھیج سکتا
ہے
یاک شیراک کا کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ
چاہے گی تو فرانس امن فوج کی کمانڈ بھی اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے
ادھر اٹلی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ امن فوج
کےلیئے لبنان میں اپنے فوجی بھیج سکتا ہے
اٹلی کی فوج کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انیس
سو فوجیوں کی بجائے کئی ہزار فوجی جنوبی لبنان کےلیئے بھیج سکتا ہے جبکہ جنوبی لبنان
میں پہلے ہی پندرہ ہزار لبنانی فوج تعینات کی جارہی ہے تاکہ جنگ بندی
قائم رکھی جا سکے اور حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جاسکے
جرمنی دو سو بیس کلو میٹر لبنانی سمندری حدود
پر کنٹرول کےلیئے اپنی دو ہزار سے تین ہزار تک بحریہ بھیجنے پر
تیار ہو سکتا ہے تاہم جرمن حکومت نے امن فوج کےلیئے جرمن فوج بھیجنے
سے انکار کردیا ہے
جرمنی کا کہنا ہے کہ لبنان کی تعمیر کےلیئے ،
جیسے بچوں کے اسکول ، ہسپتال اور دیگر سوشل کاموں کےلیئے پولیس بھیجی
جا سکتی ہے
اسرائیل نے کسی ایسے ملک کی فوج کو قبول کرنے
سے انکار کردیا تھا جو ملک اسرائیل کو تسلیم نہ کرتا ہو
تاہم اندونیشیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس بات
کا مجاز نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کہ کس ملک امن فوج ہونی چاہیئے اور کس
ملک کی نہیں
انڈونیشیا نے ایک ہزار فوجی بھیجنے کا کہا تھا
تاہم اقوام متحدہ نے انڈونیشیا کو کوئی جواب نہیں دیا
|