|
ادھر اسرائیلی حملوں کو یورپی یونین
نے غیر مناسب اقدام قرار دیتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے
اس سے قبل جرمن چانسلر انجلا میرکل
صدر بش سے بات کر چکی ہیں کہ وہ اسرائیلی حملوں کو رکوائیں
صدر بش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی
حملوں کے ذمہ دار حزب اللہ والے ہیں
یورپی یونین اسرائیلی حملے رکوانے
کی کوششوں میں ہے تاہم برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کہنا ہے
کہ اسرائیلی حملوں کے ذمہ دار شام اور ایران ہیں
اسرائیل نے ایران پر الزام عائد کیا
ہے ایران حزب اللہ کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے
اقوام متحدہ کے نمائندوں نے منگل کے
روز اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ سے ملاقات کرکے انہیں چند تجاویز
پیش کی تھیں جن میں حملوں کو روکنا بھی شامل تھا تاہم المرٹ کا کہنا
تھا کہ ’ جنگ بندی نہیں ہو سکتی‘
|