Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 06 June 2006 19:31 (PST)اشاعت

اب ایران ریل میں سوار ہے، انجیلا میکل

 

یورپ نے ایران کوبہترین مراعاتی پیکج دیا ہے ۔ انجیلا میرکل

جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے ایرانی جوہری پروگرام کے بدلے مراعاتی پیکج پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ اب ایران ریل میں سوار ہے ‘ یورپ نے اپنی طرف سے ایران مسئلے کا بہترین حل نکالنے کی بھرپور کوشش کی ہے

برانڈن برگ میں فرانس کے صدر یاک شیراک کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے ایران کے بارے میں کہا کہ ہاوئیر سولانا ایران کےلیئے مراعاتی پیکج لے کر تہران گئے ہوئے ہیں

انجیلا میرکل کا کہنا تھا کہ انہیں امید اب اس مسئلے کا کوئی حل نکل آئے گا

انہوں نے کہا کہ پر امن پروگرام ایران کا حق ہے تاہم اگر اس سے زائد کچھ نہ ہو تو

ادھر فرانس کے صدر یاک شیراک نے نے ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے بدلے ایران کو پیش کیئے جانے والے مراعاتی پیکج کے بارے میں کہا کہ اس پیکج کی تیاری میں جرمنی ، فرانس ، برطانیہ اور ویٹو کا حق رکھنے والے دیگر ممالک بھی شامل ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بہترین آفر کی گئی ہے

تاہم ایران کی طرف سے آنے والے ابتدائی بیانات میں کہا گیا ہے کہ مراعاتی پیکج میں کچھ نکات مثبت جبکہ کچھ مبہم ہیں

جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر اس پیکج کا جواب دیگا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات