|
چھ قیدیوں کو افغانستان پر امریکی حملے
کےبعدافغانستان
سے گرفتار کیا گیا تھا
ان پر الزام ہے کہ انہیں طالبان کی طرف سے
لڑنے کے لیئے بھرتی کیا گیا تھا
قیدیوں میں شامل خالد بن مصطفی نے
ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ گوانتانامو کے حراستی مرکز
پر تعینات فوجی ان پر مسلسل تشدد کرتے رہے اور ان سے روزانہ مارپیٹ
کی جاتی تھی
خالد مصطفی نے کہا کہ وہ تجسس کی وجہ سے افغانستان گئے
تھے اور ان کا لڑائی میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا
گزشتہ دو سال کے دوران ان قیدیوں کو فرانس کے
واپس کیا گیا ہے اور ان قیدیوں کے لیے امریکہ اور فرانس کے حکام میں
طویل مذاکرات ہوئے تھے
|