Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 18 June 2006 17:08 (PST)اشاعت

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہودیوں کا پہلا مظاہرہ

 

احمدی نژاد نے اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کا بیان دیا تھا

جرمنی کے دارالحکومت میں سات سو سے زائد افراد نے جرمن نازی ہولوکاسٹ پر ایرانی صدر احمدی نژاد کے ریمارکس کے خلاف پرامن احتجاج کیا مظاہرین نے احتجاجی جلوس میں اسرائیلی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کی حمایت کرو اور

ا اسرائیل کو زندہ رہنے کا حق ہے کے نعرے درج تھے

دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی میں یہودیوں کا یہ پہلا مظاہرہ تھا

آلٹ اویرا ہاوس کے باہر احتجاجی جلوس میں مختلف افراد نے تقریریں بھی کیں

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرامن ریلی تھی ہمیں اس سے کوئی خطرہ نہیں اور ریلی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

جبکہ جرمنی کے وزیر داخلہ وولف گانگ شوبے کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی صدر احمدی نژاد کے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران دورہ کو خوش آمدید کہیں گے

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی جنگ میں بچ جانے والے آرنولسٹرگر نے کہا کہ جرمن حکومت اگر ایرانی صدر کے دورہ کو خوش آمدید کہتی ہے تو اس سے جرمن یہودیوں کے جذبات مجروح ہونگے

 ان  کا کہنا تھا کہ  اس سے اشتعال بڑھے گا اور ان کی آمد پر جرمنی میں ورلڈ کپ کے دوران مظاہرے بھی ہو سکتے ہیں

اس دوران فرینکفرٹ میں قومی جمہوری پارٹی نے احتجاج کے لئے پولیس کو درخواست دی جسے پولیس نے مسترد کر دیا اور کہا کہ ایران گروپ ڈی میں انگولا کے ساتھ اپنا آخری میچ ضرور کھیلے گا اور مظاہرے نہیں ہونے دیں گے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات