Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 02 July 2006 17:50 (PST)اشاعت

بش کی آمد پر ہر ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے

 

جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت کو امریکہ کا حمایتی سمجھا جاتا ہے

امریکی صدر بش افغانستان بالخصوص عراق جنگ کے بعد جس ملک میں بھی گئے وہاں ان کیخلاف احتجاج کیا گیا ، تیرہ جولائی کو جرمنی آنے والے صدر بش کے خلاف ابھی سے احتجاجی مظاہروں کی تیاری شرع ہو گئی ہے جرمنی می صدر بش کی آمد پر کم از کم تیس

تنظیمیں ان کیخلاف مظاہرے کرینگی

مظاہروں کا اہتمام کرنے والی تنظیم ’سٹرال سنڈ ‘کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’ ہم ذاتی طور پر بش یا امریکہ کے خلاف نہیں بلکہ صدر بش کی جنگی سیاست کے خلاف ہیں ‘

اس سے قبل صدر بش جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ ان کی آمد پر فرینکفرٹ کا ائرپورٹ بھی بند کردیا گیا تھا اور بحری جہازوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی تھی

تاہم ہزاروں افراد نے ان کے خلاف مظاہرے کیئے تھے

صدر بش کے بش کے بھارت اور پاکستان کے دوروں کے دوران بھی شدید احتجاج کیا گیا تھا جبکہ بھارت میں کئی لاکھ افراد نے ان کیخلاف مطاہرے کیئے تھے

پاکستان میں عمران خان کو بش کے خلاف مطاہرے کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ متحدہ مجلس عمل نے بش کی آمد پر اچانک احتجاجی مظاہروں کا پروگرام ختم کردیا تھا

جرمنی آمد پر صدر بش کیخلاف ہونے والے مظاہروں کا موٹو ’ ناٹ ویلکم بش ‘ ہوگا

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات