Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 06 June 2006 23:16 (PST)اشاعت

برڈ فلو کے بارے میں ویانا میں اجلاس

 

جرمنی سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں برڈ فلو سے پرندے ہلاک ہوئے

برڈ فلو وائرس سے نمٹنے کےلئے عالمی امدادی ممالک کا اجلاس بدھ کو ویانا میں ہوگا

اس سے اجلاس کےلئے عالمی بینک کی طرف سے تیار کردہ تحریری رپورٹ کے مسودے میں کہاگیا ہے کہ جنوری میں بیجنگ میں

ہونےوالے اجلاس میں امدادی ممالک کی طرف سے 2 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا

تاہم صرف چند ملکوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیاہے اور اب تک 1.9 بلین ڈالر کے وعدوں میں سے 286 ملین ڈالر کے قریب کی رقم فراہم کی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق 34 امدادی ممالک میں سے صرف جاپان، سوئز لینڈ ، فن لینڈ اور جمہوریہ چیک نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کیا ہے

اس میں جاپان نے 158 ملین ڈالر، سوئٹزر 4.7 ملین ڈالر، فن لینڈ 3.4 ملین ڈالر اور جمہوریہ چیک نے 2 لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے 334 ملین ڈالر کا وعدہ کیا گیا تھا اور 71 ملین ڈالر ابھی تک فراہم کئے گئے ہیں

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات