|
کو ترجیح دیں گی
بیلجیئم کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورم گروپ فور نے خاتون
ریسپشنسٹ سمیرا کو اس بناءپر ملازمت سے برطرف کر دیا
اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ مذکورہ خاتون چند ماہ سے سر پر
سکارف لے کر دفتر آ رہی تھی
اخبار کے مطابق خاتون گزشتہ تین سال سے مذکورہ فرم میں ملازمت تھی
اور اس کی کارکردگی سے سب ملازم انتہائی مطمئن تھے
ملازمت سے برطرفی کے بعد مسلم خاتون نے بیلجئم کے لیبر ٹریبونل میں
مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
خاتون نے کہا کہ وہ سر کو ڈھانپے بغیر گھر سے باہر نکلنا گوار نہیں
کرتی
سمیرا کہتی ہیں کہ وہ اسلامی سکارف کے بغیر باہر نکلنے کی بجائے موت
کو ترجیح دیں گی
اس سے قبل 2005ءمیں بھی ایک فیکٹری ملازم مسلم خاتون کو سکارف اوڑھنے
پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی
|